وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بابائے قوم کے یوم پیدائش پر پیغام

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کہا ہے کہ پوری قوم اپنے محسن کو آج کے دن خراج عقیدت پیش کرتی ہے،قائداعظم محمدعلی جناح آئین اور قانون کی حکمرانی پر کامل یقین رکھتے تھے۔ منگل کو چوہدری فواد حسین نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پراپنے پیغام میں کہا کہ قائد ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر فرد …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کہا ہے کہ پوری قوم اپنے محسن کو آج کے دن خراج عقیدت پیش کرتی ہے،قائداعظم محمدعلی جناح آئین اور قانون کی حکمرانی پر کامل یقین رکھتے تھے۔ منگل کو چوہدری فواد حسین نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پراپنے پیغام میں کہا کہ قائد ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر فرد اپنے مذہب ، عقیدے ، اور سوچ کے مطابق اپنی زندگی گزار سکے۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندانہ سوچ قائد کی فکر کے منافی ہے،بابائے قوم نے پاکستان پر اپنا سب کچھ وار دیا، پاکستان اور نظریہ پاکستان امانت ہے، اس کی حفاظت ہر محب وطن کا قومی فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء پاکستان کے لئے آج پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور دست بدعا ہے۔