وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات میں گفتگو

بیجنگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے،سی پیک پاکستان اور خطے کے لئے وسیع تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے دوران کیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان خصوصی ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔ملاقات کے دوران …

بیجنگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے،سی پیک پاکستان اور خطے کے لئے وسیع تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے دوران کیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان خصوصی ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امورپر بات چیت کی گئی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے چینی قیادت کے لئے تہنیتی پیغامات دیے،پاک چین دوستی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے، سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا عکاس ہے۔