زیارت۔25 دسمبر (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے زیریں اصولوں و افکار کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناکر دہشت گردی، فرقہ واریت اور تعصبات کا خاتمہ کیا جائے گا، زیارت میں صنوبر کے قیمتی جنگلات کے تحفظ اور سیاحت کو فروغ دینا وفاقی حکومت کی ترجیحات …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا زیارت ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
زیارت۔25 دسمبر (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے زیریں اصولوں و افکار کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناکر دہشت گردی، فرقہ واریت اور تعصبات کا خاتمہ کیا جائے گا، زیارت میں صنوبر کے قیمتی جنگلات کے تحفظ اور سیاحت کو فروغ دینا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو زیارت ریزیڈنسی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، صوبائی وزراء حاجی نور محمد دومڑ، میر سلیم کھوسہ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر ضیاء لانگو، اراکینِ قومی اسمبلی، سینیٹرز، قبائلی معتبرین اور اعلیٰ سول وعسکری حکام بھی موجود تھے۔








