سرینگر ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے ضلع پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے تاجروں، وکلاء اور طلباء سمیت لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے 15دسمبر کو ضلع کے علاقے سرنو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر اندھا …
پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مزید خبریں
سرینگر ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے ضلع پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے تاجروں، وکلاء اور طلباء سمیت لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے 15دسمبر کو ضلع کے علاقے سرنو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے گیارہ افرادکو شہید کرنے کے بعدعلاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔پلوامہ کے ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر نثار احمد وانی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے انہیں بہت نقصان ہوا ہے۔








