بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش منگل کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر عظیم قائد کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی جانب …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش منگل کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر عظیم قائد کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی جانب سے عظیم قومی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرامز نشر کئے گئے اور اخبارات نے بھی خصوصی سپلیمنٹ شائع کئے۔اس کے علاوہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی ہی میں حاصل کی بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن چلے گئے اور انہوں نے 1896ء میں لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آ کر اپنے لیگل کیریئر کا آغاز کیا۔