گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تقریب سے خطاب

کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج کا دن بانی پاکستان کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے ہمارے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ سب قائد کی کاوشوں اور قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، قائد اعظم اور چند دیگر قائدین کے بعد قدرت نے موجودہ وزیراعظم کی صورت میں اس ملک و …

کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج کا دن بانی پاکستان کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے ہمارے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ سب قائد کی کاوشوں اور قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، قائد اعظم اور چند دیگر قائدین کے بعد قدرت نے موجودہ وزیراعظم کی صورت میں اس ملک و قوم کو قابل، مخلص اور دیانتدار رہنما عطا کیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر گورنر ہائوس میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قائد کے رہنماء اصولوں تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل پیرا ہونے کے ذریعے ہی ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔ ا