سری لنکا میں اجتماعی قبر سے 278 انسانی باقیات برآمد

کو لمبو۔ 30 دسمبر(اے پی پی)سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمہ کے ایک دہائی بعد دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد کیے گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے شمالی شہر کے سینئر جوڈیشل میڈیکل افسر سمندرا راج پکشے کا کہنا تھا کہ منار کے علاقے میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو دفنایا گیا تھا جہاں …

کو لمبو۔ 30 دسمبر(اے پی پی)سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمہ کے ایک دہائی بعد دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد کیے گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے شمالی شہر کے سینئر جوڈیشل میڈیکل افسر سمندرا راج پکشے کا کہنا تھا کہ منار کے علاقے میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو دفنایا گیا تھا جہاں تامل ٹائیگرز سرکاری فورسز سے جنگ لڑ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اجتماعی قبر رواں برس مارچ میں مزدوروں نے تعمیراتی کام کے دوران دریافت کی تھی۔

مزید خبریں