فلپائن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 26 افراد ہلاک

منیلا ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) فلپائن کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 22 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ پولیس اور ہنگامی حالات کے محکمے کے مطابق ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ملک کے چھ صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ …

منیلا ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) فلپائن کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 22 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ پولیس اور ہنگامی حالات کے محکمے کے مطابق ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ملک کے چھ صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں ہیں جبکہ سب سے زیادہ مثاثرہ صوبہ البی ہے۔

مزید خبریں