نوجوانوں کی شہادت پرپلوامہ میں دوسر ے روز بھی ہڑتال

سرینگر ۔ 30 دسمبر(اے پی پی)بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ میں آج (اتوار کو)دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوںپر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگ جوق در جوق شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں جار ہے ہیں۔ یاد …

سرینگر ۔ 30 دسمبر(اے پی پی)بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ میں آج (اتوار کو)دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوںپر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگ جوق در جوق شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں جار ہے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے ہفتے کے روز نوجوانوں مزمل نبی ڈار، وسیم اکرم وانی ،مزمل نذیر بٹ اور حارث کو ضلع پلوامہ کے علاقے راجپورہ میں ہانجن پائیں کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا۔

مزید خبریں