اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں نہ گورنر راج لگے گا نہ ہی 18 ویں ترمیم کو ختم کیا جا رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سید مراد علی شاہ کی جگہ کسی اور شخص کو وزیراعلی بنائے کیونکہ مراد علی شاہ کا جعلی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں نہ گورنر راج لگے گا نہ ہی 18 ویں ترمیم کو ختم کیا جا رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سید مراد علی شاہ کی جگہ کسی اور شخص کو وزیراعلی بنائے کیونکہ مراد علی شاہ کا جعلی بنک اکاونٹس کیس میں جے آئی ٹی میں نام آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف الزامات مستند ہیں اس سلسلے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) شفاف تحقیقات کی حمایت کرے۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں نام آنے پر پاکستان تحریک انصاف کے دو وزراءنے اخلاقی طور پر استعفیٰ دیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور وہ اپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں۔









