وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کا او جی ڈی سی ایل کا دورہ

290

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے پیر کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے بریفنگ اجلاس کے دوران صوبہ بلوچستان میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ اس دوران او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔