اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) رواں مالی 2018-19ءکے پہلے پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 20 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس دوران 197.815 ملین ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 245.953 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح …
رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 20 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) رواں مالی 2018-19ءکے پہلے پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 20 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس دوران 197.815 ملین ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 245.953 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 48.138 ملین ڈالر یعنی 20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2018ءکے دوران مشینری کی درآمد میں 4.43 فیصد یعنی 9.989 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات نومبر 2017ءکی درآمدات 44.931 ملین ڈالر کے مقالہ میں نومبر 2018ءکے دوران 34.942 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں بھی 29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور درآمدات کا حجم جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران 168.311 ملین ڈالر رہا تھا جو جولائی تا نومبر 2018ءکے دوران 119.530 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2018ءکے دوران تعمیراتی مشینری کی درآمدات 37.30 فیصد کی کمی سے 16.861 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہیں جبکہ نومبر 2017ءکے دوران تعمیراتی مشینری کا درآمدی حجم 26.890 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔








