اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر کے دوران نٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2018ءکے دوران 1.214 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران نٹ ویئرز کی …
نٹ ویئرز کی برآمدات میں پانچ ماہ کے دوران 11 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر کے دوران نٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2018ءکے دوران 1.214 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 1.098 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی تا نومبر 2017ءکے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات میں 11.627 ملین ڈالر یعنی 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تعداد کے لحاظ سے نٹ ویئرز کی برآمدات میں 8.813 ملین درجن یعنی 20.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران 43.358 ملین درجن برآمدات کے مقابلے میں جولائی تا نومبر 2018ءکے دوران 52.171 ملین درجن برآمدات کی گئی ہیں۔ نومبر 2018ءکے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں 25.336 ملین ڈالر یعنی 11.19 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 226.259 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 251.595 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2017ءکے مقابلہ میں نومبر 2018ءکے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات کی تعداد 34 فیصد کے اضافہ سے 9.328 ملین درجن کے مقابلہ میں 12.456 ملین درجن تک بڑھ گئی ہیں۔








