اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گدو ٹرانسمیشن لائن میں خرابی دور کی جارہی ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لوڈ منیجمنٹ عارضی ہے ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 500KV کے رحیم یار خان گدو ٹرانسمیشن لائن شدید دھند کی وجہ سے ٹرپ کرگئی ہے …
گدو ٹرانسمیشن لائن میں خرابی دور کی جا رہی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لوڈ منیجمنٹ عارضی ہے، وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گدو ٹرانسمیشن لائن میں خرابی دور کی جارہی ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لوڈ منیجمنٹ عارضی ہے ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 500KV کے رحیم یار خان گدو ٹرانسمیشن لائن شدید دھند کی وجہ سے ٹرپ کرگئی ہے اور دو مقامات پر ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی ہے جسے دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سسٹم کو محفوظ بنانے کے لئے تقسیم کار کمپنیوں میں عارضی لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔








