چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پیداہونے والی اقتصادی سرگرمیوں کے نتیجے میں لوگوں کا معیارزندگی بہترہوجائیگا

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشرے کے ناداراورپسماندہ طبقات کو غربت کی دلدل سے نکالنے کی پالیسی سے ملکی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پیداہونے والی اقتصادی سرگرمیوں کے نتیجے میں لوگوں کا معیارزندگی بہترہوجائیگا ۔ معاشی مشکلات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے کئی بارشہریوں کو غربت سے نکالنے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشرے کے ناداراورپسماندہ طبقات کو غربت کی دلدل سے نکالنے کی پالیسی سے ملکی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پیداہونے والی اقتصادی سرگرمیوں کے نتیجے میں لوگوں کا معیارزندگی بہترہوجائیگا ۔ معاشی مشکلات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے کئی بارشہریوں کو غربت سے نکالنے کیلئے ایک بڑی غربت مٹاﺅ مہم شروع کرنے کی خواہش کا اظہارکیاہے ۔وزارت پلاننگ کے حکام نے اے پی پی کو بتاےاکہ غربت کے خاتمے کے پروگرام کے سلسلے میں پاکستان اورچین کے درمیان تعاون کی وسیع تراستعدادکارموجود ہے۔حالیہ عشروں میں چین نے اپنے 800 ملین شہریوں کو غربت سے نکال کراقتصادی معجزہ دکھایا ، وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں بارہا کہاکہ پاکستان اپنے شہریوں کوغربت کی دلدل سے نکالنے کیلئے چینی ماڈل کی پیروی کریں گا۔بنیادی ڈھانچے کی تعمیر غربت مٹاومہم میں اہم کرداراداکرسکتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں پرپیش رفت ہورہی ہے ۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں دونوں ممالک مزید کام کرسکتے ہیں۔ سی پیک کے تحت منصوبوں سے زیادہ سے زیاداستفادہ کرنے اورکم آمدنی والے افراد کو روزگار کی فراہمی کے مواقع پیداکرنا اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں