اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)پاک بحریہ کے جہاز وں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے قطر کی بندرگاہ دوحہ کا دورہ کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے کمانڈر قطر امیری نیول فورسز اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون …
پاک بحریہ کے جہاز وں اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب کا قطر کی بندرگاہ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)پاک بحریہ کے جہاز وں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے قطر کی بندرگاہ دوحہ کا دورہ کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے کمانڈر قطر امیری نیول فورسز اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا – پاکستانی وفد نے قطرامیری نیوی کے جہازوں الدیبل اور ہوارکا دورہ بھی کیا۔دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔








