نیشنل سکیورٹی کمیشن ایران کے رکن مرتضی سفاری نتنزئی کی پاکستانی سفیر رفعت مسعود سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) نیشنل سکیورٹی کمیشن ایران کے رکن مرتضی سفاری نتنزئی نے کہا ہے کہ گوادر اور چاہ بہار پورٹس کے درمیان رابطوں کے قیام اور سرحدی منڈیوں کے دوبارہ کھلنے سے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو تہران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔نتنزئی نے کہا …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) نیشنل سکیورٹی کمیشن ایران کے رکن مرتضی سفاری نتنزئی نے کہا ہے کہ گوادر اور چاہ بہار پورٹس کے درمیان رابطوں کے قیام اور سرحدی منڈیوں کے دوبارہ کھلنے سے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو تہران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔نتنزئی نے کہا کہ ایران پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات اور تعاون کو توسیع دینے کا خیر مقدم کرتا ہے، دونوں بڑی بندرگاہوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دونوں ملکوں کی اقتصادی ترقی اور عوامی خوشحالی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔سفیر رفعت مسعود نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔