وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ملک حاکمین خان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سابق صوبائی وزیر ملک حاکمین خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک حاکمین خان متحرک سیاسی کارکن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اہم واقعات کے عینی شاہد تھے۔جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سابق صوبائی وزیر ملک حاکمین خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک حاکمین خان متحرک سیاسی کارکن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اہم واقعات کے عینی شاہد تھے۔جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔