اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا گیا ہے اور صحت کارڈ سے غربت کی لکیر سے نیچے والے افراد مستفید ہوں گے، موجودہ حکومت نے صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح بنایا ہے، قومی وسائل کو انسانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں۔ …
وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ کارڈ سٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا گیا ہے اور صحت کارڈ سے غربت کی لکیر سے نیچے والے افراد مستفید ہوں گے، موجودہ حکومت نے صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح بنایا ہے، قومی وسائل کو انسانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل ہیلتھ کارڈ سٹیئرنگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال درانی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ سمیت ریجن اور صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا گیا ہے اور صحت کارڈ سے غربت کی لکیر سے نیچے والے افراد مستفید ہوں گے، ہیلتھ کارڈ سے تمام بیماریوں کا مفت علاج بہترین ہسپتالوں میں ہو گا۔ عامر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت علاج معالجہ غریب کا حق ہے، عوام الناس کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور صحت کے شعبہ کی بہتری کےلئے تیزی سے کام جاری ہے، اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وسائل انسانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہی ہے، انشاءاﷲ کروڑوں افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔








