وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔وہ جمعہ کوصحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفد نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔وہ جمعہ کوصحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفد نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے وزیر اطلاعات کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اشتہارات کے واجبات کی مد میں وفاقی حکومت نے 23 کروڑ ،پنجاب نے 17کروڑ جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے 3 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ ہے، ورکرز کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں۔