وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظلوم کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظلوم کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکشمیر نے لازوال قربانیوں سے جذبہ حریت کی روشن مثال قائم کی، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی عظیم جدوجہد کے حق میں آواز ہر فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارتی افواج ظلم و بربریت سے کشمیریوں کو ان کے خودارادیت کے حق سے محروم نہیں کر سکتی۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی اور آزاد کشمیر میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالہ سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔