اسلام آباد ۔ 05جنوری(اے پی پی)تجارتی تنظیموں کی جانب سے برآمدکنندگان کیلئے ایڈوانس پے منٹ کی سہولت بحال کرنے کےلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عادل بٹ نے اپنے ایک بیان میں سہولت کی بحالی کے مرکزی بینک کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے برآمدکنندگان کو خام …
تجارتی تنظیموں کی جانب سے برآمدکنندگان کیلئے ایڈوانس پے منٹ کی سہولت بحال کرنے کےلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فیصلہ کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05جنوری(اے پی پی)تجارتی تنظیموں کی جانب سے برآمدکنندگان کیلئے ایڈوانس پے منٹ کی سہولت بحال کرنے کےلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عادل بٹ نے اپنے ایک بیان میں سہولت کی بحالی کے مرکزی بینک کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے برآمدکنندگان کو خام مال کی درآمدات کے حوالے سے سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے یہ سہولت ختم کردی تھی جس سے برآمدی صنعتوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی صنعتوں کے مالی مسائل کے خاتمہ سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔








