امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیاءمیں اضافہ

نیویارک۔ 5 جنوری (اے پی پی)امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ایشیاءمیں اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ اور عالمی غیر یقینی تجارتی صورتحال ہے،چین کی جانب سے امریکا کے ساتھ بات چیت کے دوبارہ آغاز کے عندیے پر ایشیاءمیں نرخوں میں تیزی آئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.8 فیصد کم ہوکر 1283.37 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے …

نیویارک۔ 5 جنوری (اے پی پی)امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ایشیاءمیں اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ اور عالمی غیر یقینی تجارتی صورتحال ہے،چین کی جانب سے امریکا کے ساتھ بات چیت کے دوبارہ آغاز کے عندیے پر ایشیاءمیں نرخوں میں تیزی آئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.8 فیصد کم ہوکر 1283.37 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1285 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4 فیصد گر کر 1288.31 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1290.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1294.90 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1296.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید خبریں