اسلام آباد ۔ 05جنوری(اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور قائد حزبِ اختلا ف راجہ محمد ظفرالحق نے سابق سینیٹر ملک حاکمین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کویہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ملک حاکمین خان کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے استحکام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق سینیٹر ملک حاکمین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05جنوری(اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور قائد حزبِ اختلا ف راجہ محمد ظفرالحق نے سابق سینیٹر ملک حاکمین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کویہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ملک حاکمین خان کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے استحکام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ملک ایک مدبرسیاست دان سے محروم ہو گیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا آسان نہیں ہو گا۔ مرحوم ملک حاکمین خان نے پوری زندگی قانون کی حکمرانی ، جمہوری اداروں کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے لیئے جدوجہد کی اور ر پِسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفط کے لیے اُنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا اور غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔








