چین امریکہ کے نائب وزارتی سطح کے مذاکرات اختتام پذیر

بیجنگ ۔ 10جنوری(اے پی پی)چین اور امریکہ کے بیجنگ میں معیشت و تجارت کے حوالے سے ہونے نائب وزارتی سطح کیمذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ نائب وزارتی سطح کے 3 روزہ مذاکرات بیجنگ میں منعقد ہوئے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت و تجارت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ …

بیجنگ ۔ 10جنوری(اے پی پی)چین اور امریکہ کے بیجنگ میں معیشت و تجارت کے حوالے سے ہونے نائب وزارتی سطح کیمذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ نائب وزارتی سطح کے 3 روزہ مذاکرات بیجنگ میں منعقد ہوئے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت و تجارت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔فریقین نے دونوں صدور کے اہم اتفاق رائے کو عمل میں لانے کے لیے مشترکہ دلچسپی کے تجارتی امور اور ساختی معاملات پر وسیع،گہرا اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں باہمی مفاہمت کو فروغ دیا گیا اور مسئلے کے حل کے لیے بنیاد رکھی گئی۔فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں