اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ادارے آزادانہ طور پر اپنا اپنا کام بہتر انداز میں کررہے ہیں ،30مارچ تک مزید صفائی ہوجائے گی ،وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت اور دور رس سوچ کی بدولت ڈوبتی ہوئی معیشت بہتری کے سفر پر گامزن ہے ،عمران خان کی بہترین قائدانہ صلاحتیوں کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی "اے پی پی ” سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ادارے آزادانہ طور پر اپنا اپنا کام بہتر انداز میں کررہے ہیں ،30مارچ تک مزید صفائی ہوجائے گی ،وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت اور دور رس سوچ کی بدولت ڈوبتی ہوئی معیشت بہتری کے سفر پر گامزن ہے ،عمران خان کی بہترین قائدانہ صلاحتیوں کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے ،متحدہ عرب امارات ، چین ،سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کومایوس نہیں کیا،آصف علی زرداری ن لیگ کو اپنی سکن بچانے کے لئے استعمال کر رہا ہے ،زرداری کا کیس نواز شریف کے کیس سے بھی زیادہ خطرناک ہے ،اب فیصلہ ہو کر رہے گا کہ انصاف چلے گا یا چور ،ڈاکوئوں کا راج ہوگا ، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبر بن سکتا ہوں ،گواہی دے سکتا ہوں کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں ،نواز شریف جیل میں ہی رہیں گے ،جلد ہی زرداری بھی جیل جائیں گے ۔وہ بدھ کو قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی ” سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔








