میلبورن ۔ 17 جنوری (اے پی پی) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (جمعہ کو) میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آسٹریلیا نے بھارتی سورمائوں کو پہلے ون ڈے میں 34 رنز سے شکست دی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ تیسرا اور آخری میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔