وفاقی اور پنجاب حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں ‘ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور۔20 جنوری(اے پی پی )گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، (ق) لیگ سمیت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور جہاں ان کی ناراضگی ہوگی اس کو دور کیا جائیگا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا کردار اہم ہے مگر ساہیوال واقعے کی وجہ سے ہم …

لاہور۔20 جنوری(اے پی پی )گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، (ق) لیگ سمیت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور جہاں ان کی ناراضگی ہوگی اس کو دور کیا جائیگا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا کردار اہم ہے مگر ساہیوال واقعے کی وجہ سے ہم سب صدمے میں اور پر یشان ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے میر پور میں لارڈز نذیر احمد کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف آئین و قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی ۔واقعے کی جے آئی ٹی کے سر براہ سمیت دیگر اراکین پروفیشنل اور ایماندار ہیں جو یقینی طور پر ذمہ داروں کا تعین کر یں گے، دہشت گر دی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ہمیں اپنے سیکورٹی اداروں کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے تاکہ دہشت گردوں کے عزم کو ناکام بنایا جاسکے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی بنا دی ہے جو معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جیسے ہی اس کی رپورٹ سامنے آئیگی اس کو قوم کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جب بھی کبھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیںتو سب سے بڑا چیلنج اس کے ذمہ داروں کو سزا دینا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی سمیت جو بھی اس سانحے کا ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف آئین و قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک دو افراد کی غلطی پر کسی بھی صورت پورے ادارے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے بلکہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کر نے کی ضرورت ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے جسکے خاتمے کیلئے افواج پاکستان ،پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز نے ان گنت قربانیاں دی ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میںاُنہوںنے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں تحر یک انصاف کی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اتحادیوں کے حکومتوں کیساتھ اختلافات ہوتے رہتے ہیں حکومت ان کے تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

مزید خبریں