چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا بورڈ آف گورنرز پپس کے اجلاس میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ و صدر بورڈ آف گورنرز پپس محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹری خدمات کو مزید مو¿ثر بنانے کےلئے مخصوص انتظامی کورسز متعارف کرائے جائیں اور تربیتی کورسز میں نہ صرف وفاقی سرکاری اداروں اور تنظیموں کے ملازمین بلکہ صوبائی سرکاری ملازمین کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے تاکہ سرکاری ملازمین بہتر طور پر سرکاری امور سرانجام دے سکیں۔ …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ و صدر بورڈ آف گورنرز پپس محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹری خدمات کو مزید مو¿ثر بنانے کےلئے مخصوص انتظامی کورسز متعارف کرائے جائیں اور تربیتی کورسز میں نہ صرف وفاقی سرکاری اداروں اور تنظیموں کے ملازمین بلکہ صوبائی سرکاری ملازمین کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے تاکہ سرکاری ملازمین بہتر طور پر سرکاری امور سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کی نئی حکومت میں پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹرین کو حقائق پر مبنی معلومات اور تحقیق فراہم کی جائیں تاکہ وہ موثر قانون سازی میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کو اس حوالہ سے کورسز تیار کرنے کی ہدایت کی جس سے سرکاری ملازمین کی استعداد کار اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے، حکومتی امور سرانجام دینے کےلئے ملازمین کےلئے تربیتی کورسز ناگزیر ہیں ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پپس نے وفاقی و صوبائی قانون سازی کو زیادہ سے زیادہ مو¿ثر بنانے کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے مو¿ثر تعاون فراہم کیا ہے جس سے پارلیمنٹری خدمات کی فراہمی کے حوالہ سے یہ ادارہ ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں