وزیراعظم عمران خان کی افغانستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔وزیراعظم نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں دہشت گردی کے واقعہ پر افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ جنگ سے تباہ حال ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت جلد …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔وزیراعظم نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں دہشت گردی کے واقعہ پر افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ جنگ سے تباہ حال ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت جلد امن بحال ہوگا۔