وزیراعظم عمران خان کا لسبیلہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاءفرمائے۔ انہوں نے حادثہ کے زخمیوں …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاءفرمائے۔ انہوں نے حادثہ کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات ہم سے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین و ضابطوں کی پابندی کے حوالہ سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹریفک سے متعلق حادثات قوانین کو نظر انداز کرنے یا گاڑیوں کی سیفٹی کا معیار نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں جن میں کسی بھی دوسری آفت سے زیادہ نقصانات پیش آتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئیں زندگی کی قدر کریں اور اﷲ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کے حوالہ سے زیادہ محتاط رویے اختیار کریں۔