دوحہ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے قطر میں سکھ برادری کے نمائندوں نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ نمائندوں نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جو دنیا بھر میں سکھ برادری کی دیرینہ خواہش تھی۔ اس موقع پر سکھ برادری کے نمائندگان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں …
وزیراعظم عمران خان سے قطر میں سکھ برادری کے نمائندوں کی ملاقات، کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا

مزید خبریں
دوحہ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے قطر میں سکھ برادری کے نمائندوں نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ نمائندوں نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جو دنیا بھر میں سکھ برادری کی دیرینہ خواہش تھی۔ اس موقع پر سکھ برادری کے نمائندگان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔








