وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی کشمیری عوام 5 فروری کو اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوںو بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ وہ منگل کو یہاں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرر …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی کشمیری عوام 5 فروری کو اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوںو بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ وہ منگل کو یہاں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے ۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اُمورکشمیر و گلگت بلتستان طارق محمود پاشا، ایڈیشنل سیکرٹری اُمور کشمیر، جوائنٹ سیکرٹری اُمور کشمیر و گلگت بلتستان، چاروں صوبوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کے علاوہ وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت داخلہ، پی ٹی وی، پیمرا، کشمیر کمیٹی، ایوی ایشن ڈویژن، سی ڈی اے و دیگر محکموں کے اعلی ٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بہادر کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بہادر کشمیری عوام سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے اپنے حق خود ارادیت حاصل کرنے کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش ک ررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہر پاکستانی کا قومی فرض ہے کہ وہ یوم یکجہتی کے موقع پراپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں جو کہ روزانہ پاکستان سے اپنی وابستگی کے اظہار کےلئے 8 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں نڈر انداز سے پاکستانی پرچم لہراتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جب سے اُن کی حکومت برسر اقتدار آئی ہے مسئلہ کشمیر کو دُنیا کے تمام اہم فورمز پر بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اقدام کی وجہ سے بھارت پر بین الاقوامی دباﺅ میں آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے معاشرے کے تمام مکتب فکر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حوصلہ افزائی کےلئے اُن سے اس موقع پر تاریخی یکجہتی کا اظہار کریں۔ وفاقی وزیر نے تمام صوبائی حکومتوںا ور ادارو ں کی جانب سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے کوششوں کی تعریف کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز سے کامیاب کرنے کےلئے اپنے فرائض سے بڑھ کر اور جانفشانی سے کام کریں گے۔ انہوںنے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیاپر اُجاگر کرکے اس ضمن میں بڑا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیرنے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں پرنٹ او رالیکڑونک میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ اس اہم قومی ایشو کو اُجاگر کرنے کےلئے نت نئے پروگرامزکے ساتھ آگے آئیں گے۔اس سے قبل چاروں صوبائی حکومتوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور تمام اداروں کے حکام نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریوں سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے تمام حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تیاریوں کے سلسلے میں رہ جانے والے خلا کو جلد از جلد پرُ کریں اور اس امر کا بھی اظہار کیا کہ تمام طے شدہ تیاریوں کو عملی طور پر نافذ کیا جائے گا تاکہ پورے پاکستان اور دُنیا سے یکجہتی سے بھرپور پیغام ایل او سی کے اُس پار کشمیری بہنوں بھائیوں تک پہنچ سکے۔