وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شفیع سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شفیع نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، ان کی خواہشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو آئینی اور انتظامی لحاظ سے با اختیار بنائیں گے۔انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شفیع نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، ان کی خواہشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو آئینی اور انتظامی لحاظ سے با اختیار بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ قانونی فریم ورک کے تحت گلگت بلتستان کو آئینی و انتظامی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد شفیع نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز غیر شفاف اور بدعنوانی کی بنیاد پر تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے عملی اقدمات کرے گی۔