اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برا ئے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات کا اجلاس آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدار ت جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ دس سالوں کے دوران فاٹا سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر سےنٹر عثمان خان کاکڑنے کہاکہ فاٹا کے عوام کے تعلیم صحت سمیت تمام شعبون میں مسائل ہیں، فاٹا کے …
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برا ئے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برا ئے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات کا اجلاس آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدار ت جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ دس سالوں کے دوران فاٹا سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر سےنٹر عثمان خان کاکڑنے کہاکہ فاٹا کے عوام کے تعلیم صحت سمیت تمام شعبون میں مسائل ہیں، فاٹا کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی بنائی جائے،کمیٹی تمام ایجنسیوں کا دورہ کرکے اپنی سفارشات دے، فاٹا میں معدنیات بہت زیادہ ہیں ان کا سروے کروایا جائے۔ خےبر پختونخواکے حکام نے بتاےا کہ گزشتہ مالی سال میں فاٹا کیلئے مختص ساڑھے تین ارب روپے سے کچھ نہیں ملا، حکومت مالی وسائل فراہم کرے گی تو فاٹا میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی، رواں مالی سال کے دوران فاٹا کیلئے ایک ہزار ایک سو چھیاسی سیکمیں منظور کیں۔ سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے کہا کہ مہمند ماربل سٹی منصوبے کو سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے، مہمند ماربل سٹی میں خصوصی اقتصادی زونز کی طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سرمایہ کاروں کو پانچ سال کیلئے ٹیکس ریلیف دیا جائے گا، مہمند ماربل سٹی کیلئے منگوائی گئی مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔ سینٹر محمد آفریدی نے کہا کہ فاٹا کیلئے رکھے 20 ارب 40 کروڑ روپے کس طرح استعمال ہوں گے، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں انضمام کر دیا گیا مگر جائیداد کی رجسٹری کا کوئی طریقہ کار نہیں، پٹوار سرکل قائم کئے جائیں تاکہ غریب لوگوں کی زمین طاقتور لوگوں کے قبضے میں نہ جائے، فاٹا میں گزشتہ دس سالوں میں سکول تباہ ہوگئے۔








