اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کےلئے سنجیدہ ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کےلئے ایگزیکٹو اختیارات منتقل کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز/پارلیمنٹیرینز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کےلئے سنجیدہ ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کےلئے ایگزیکٹو اختیارات منتقل کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز/پارلیمنٹیرینز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کےلئے سنجیدہ ہے۔ اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کےلئے ایگزیکٹو اختیارات منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا مقصد ایگزیکٹو اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبہ کے معاملہ کو آگے بڑھانا ہے، الگ سیکرٹریٹ بننے اور علیحدہ ترقیاتی بجٹ سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق ایک اچھی پیشرفت کرنا چاہتی ہے مگر لوگ سیاسی مصلحتوں کے پیش نظر اس مسئلہ کو الجھا رہے ہیں۔








