چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وہ صوبہ بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں کے مستحقین کو مستفید کرنے کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے چیئرمین سینٹ …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وہ صوبہ بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں کے مستحقین کو مستفید کرنے کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے چیئرمین سینٹ کو بتایا کہ مستحق افراد کی ادارہ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے ملک بھر سے 22 ایسے اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر زیادہ غربت ہے، وہاں کے لوگوں میں احساس محرومی بھی زیادہ پایا جاتا ہے، اس سلسلہ میں غربت اور آبادی کے تناسب کے حساب سے بجٹ مختص کر دیا گیا ہے اور ترجیحی بنیاد پر دادرسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہومز دستکاری سکولوں اور چائلڈ لیبر کے سکولوں سمیت ادارہ کے تمام عوامی فلاحی منصوبوں کی وسعت کو صوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے ایم ڈی بیت المال کی طرف سے ملک کے محروم طبقات کی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے سماجی تحفظ کے میدان میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔