وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی پی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ تمام قومی اداروں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بہتر بنایا جانا چاہیئے۔ جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے قومی اداروں کو مضبوط بنا رہی …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ تمام قومی اداروں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بہتر بنایا جانا چاہیئے۔ جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے قومی اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام قومی ادارے آزادانہ طور پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو کوئی بھی قومی ادارہ منافع بخش نہیں تھا بلکہ اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہوا تھا جس کی وجہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی ناکام اور غیر موثر پالیسیاں تھیں لیکن موجودہ حکومت قومی اداروں کے استحکام کے لیے اہم اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی گزشتہ حکومت نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کے لیے قرض لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے قومی دولت کو بچانے کے لیے کفایت شعاری اختیار کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 2019ءکے حالیہ سپلیمنٹری بجٹ میں تاجروں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بجٹ کو معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔