وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے معروف اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ روحی بانو پاکستان کی انتہائی مقبول اور باکمال فنکارہ تھیں، انہوں نے عوام کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بے حد متاثر کیا۔جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے معروف اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ روحی بانو پاکستان کی انتہائی مقبول اور باکمال فنکارہ تھیں، انہوں نے عوام کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بے حد متاثر کیا۔جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ روحی بانو اپنے شاندار کرداروں کی صورت اپنے مداحوں اور پرستاروں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔