وفاقی وزیر صحت کی منسٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے اعلیٰ سطحی مشن سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے اور اس نظام میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صحت نے منسٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے ممبران کے اعلیٰ سطحی مشن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے اور اس نظام میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صحت نے منسٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے ممبران کے اعلیٰ سطحی مشن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کے شعبہ میں بہتری لانا وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پویو کے خاتمے کے لئے ویکسینیشن سے نظام موثر بنانا ہمیشہ مفید اور کارآمد کام ہے جس سے اس شعبہ کی کاردگی بڑھے گی۔ سی ڈی سی کے ممبران مشن نے پاکستان کے دورہ کے دوران ای پی آئی ، ڈبلیو ایچ او ، یونیسف سمیت دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ مشن میں سی ڈی سی کے ڈائریکٹر گلوبل ایمیونائزیشن ڈویژن ، ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی سی ورجینیا سویزے ، کنٹری ڈائریکٹر سی ڈی سی پاکستان احمد لبان شامل تھے۔ ان کے دورے کا مقصد ویکسینیشن کے نظام کو بہتر بنانے سمیت تکنیکی معاونت کا نفاذ ہے تاکہ زیادہ زیادہ نتائج حاصل کرکے مقررہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔