راولپنڈی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی اور مادروطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ، پاک فوج نے خطے کے امن و استحکام کے لئے کام کیا ہے ۔وہ جہلم کے قریب فوجی مشق کے علاقے کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔پاک فوج کے …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا جہلم کے قریب فوجی مشق کے علاقے میں دورہ کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی اور مادروطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ، پاک فوج نے خطے کے امن و استحکام کے لئے کام کیا ہے ۔وہ جہلم کے قریب فوجی مشق کے علاقے کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فوجی مشق کے علاقے کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول ماحول کے بریگیڈ کا بھی مشاہدہ کیا ۔ملٹی پل آرٹلری گنز ،فضائیہ کے جنگی طیارے ، ٹینک، اینٹی ٹینک ویپنز سمیت مختلف ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق کا حصہ تھا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کیا اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے نے جوانوں کو ٹریننگ اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دینے پر زور دیا۔








