اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)پاکستان کی زیادہ تر لوگوں نے پانچ ماہ اقتدار کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ہے اور اس حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔گیلپ پاکستان اور گیلانی فاو¿نڈیشن کے ایک سروے کے مطابق چار صوبوں میں مردوں اور عورتوں سے پوچھا گیا تھا کہ2018 کے انتخابات جیتنے کے بعد اب تک وزیراعظم عمران خان کی مجموعی کارکردگی پر آپ …
پاکستان کی اکثریت کی پانچ ماہ اقتدار کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مجموعی کارکردگی کی تعریف’ گیلپ سروے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)پاکستان کی زیادہ تر لوگوں نے پانچ ماہ اقتدار کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ہے اور اس حوالے سے مثبت رائے دی ہے۔گیلپ پاکستان اور گیلانی فاو¿نڈیشن کے ایک سروے کے مطابق چار صوبوں میں مردوں اور عورتوں سے پوچھا گیا تھا کہ2018 کے انتخابات جیتنے کے بعد اب تک وزیراعظم عمران خان کی مجموعی کارکردگی پر آپ کی کیا رائے ہیں۔جواب میں 13 فیصد نے ان کی کارکردگی کو بہت اچھا قرار دیا جبکہ 38 فیصد نے اچھا قرار دیا۔شہری آبادی کے لوگ وزیر اعظم کی کارکردگی سے پر جوش دکھائی دیئے جن میں سے15فیصد نے اس بات کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کی کارکردگی اب تک بہت بہتر ہے۔جبکہ44فیصد نے بہتر قرار دیا۔جبکہ دیہی علاقوں میں12فیصد نے وزیر اعظم کی کارکردگی کو بہت بہتر جبکہ35فیصد نے بہتر قرار دیا۔30سال سے کم عمر کے15فیصد لوگوں نے عمران خان کی کارکردگی کو بہت بہتر جبکہ40فیصد نے بہتر قرار دیا۔30سے50عمر کے درمیان 14فیصدلوگوں نے وزیر اعظم کی کارکردگی کو بہت اچھا جبکہ37فیصد نے اچھے کی طرف اشارہ دیا ہے۔50 عمر کے درمیان3فیصد لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی کو بہت بہتر جبکہ40فیصد نے بہتر قرار دیا ہے۔








