ملتان ۔27جنوری(اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ افغان حکومت امریکہ اورطالبان کو ایک میزپرلانااورمذاکرات کراناایک پڑوسی اورخیرخواہ کے طورپرہمارافرض تھااوراہم نے اپناکرداراداکردیاہے۔ملتان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان کا امن ہماری ضرورت ہے پاکستان کے شہریوں نے 17 سال افغانیوں کی میزبانی اور خدمت کی ،ہمارا کبھی اردہ نہیں تھااور نہ ہے کہ ہم ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے …
افغان امن مذاکرات میں ہم نے اپناکردار اداکردیا، پاک امریکہ تعلقات معمول پرآجائیں گے ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

مزید خبریں
ملتان ۔27جنوری(اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ افغان حکومت امریکہ اورطالبان کو ایک میزپرلانااورمذاکرات کراناایک پڑوسی اورخیرخواہ کے طورپرہمارافرض تھااوراہم نے اپناکرداراداکردیاہے۔ملتان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان کا امن ہماری ضرورت ہے پاکستان کے شہریوں نے 17 سال افغانیوں کی میزبانی اور خدمت کی ،ہمارا کبھی اردہ نہیں تھااور نہ ہے کہ ہم ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پرلانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت کوئی سودے بازی کرنے نہیں آئی۔ ہم نے پاکستان کے مفادات کو سودانہ پہلے کیا نہ کریں گے ۔بھارت کے ساتھ پانی کے مسائل پربھی بات چیت ہوگی ،ہم جانتے ہیں کہ امن جنگ سے نہیں ہوتا ہمارایہ موقف ہمیشہ سے رہاہے اورہمارے اس موقف دنیا نے تائید بھی کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی پر ہم ضد نہیں کر رہے کہ اس کاچیئرمین ہمارا ہو۔انہوںنے کہاکہ مرکز میں وہ چاہتے ہیں کہ قائد حزب اختلاف چیئرمین ہو، مگروہ سندھ میں ایسا نہیں چاہتے۔ ہمارے پاس دو راستے تھے ایک یہ کہ ہم ڈیڈ لاک برقرار رکھتے لیکن ہم نے وہ راستہ نہی اپنایا۔انہوں نے کہاکہ میں اپوزیشن سے کہوں گاکہ اپ آپنا موقف پیش کریں مگرایوان میں ہلڑ بازی نہ کریں ہلڑ بازی سے آپکا موقف بھی پیش نہیں ہو پاتا اورعزت بھی نہیں بڑھتی ۔








