اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے دبئی میں آمرن لیبر کیمپ کا دورہ کیا، معاون خصوصی کا دبئی میں لیبر کیمپس کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ معاون خصوصی کی آمد سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ معاون خصوصی نے لیبر کیمپ میں جا کر پاکستانی مزدوروں سے ان کے حالات کے بارے میں …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری کا دبئی میں آمرن لیبر کیمپ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے دبئی میں آمرن لیبر کیمپ کا دورہ کیا، معاون خصوصی کا دبئی میں لیبر کیمپس کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ معاون خصوصی کی آمد سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ معاون خصوصی نے لیبر کیمپ میں جا کر پاکستانی مزدوروں سے ان کے حالات کے بارے میں دریافت کیا، ان کے مسائل اور حکام کے رویوں پر تفصیلی معلومات لیں۔ دورہ کے دوران ذوالفقار عباس بخاری نے پاکستانی مزدوروں کو دی گئی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔دورہ کے دوران معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ مزدور ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، آج ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر میرا دل بھی خوش ہوا ہے، ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ حکومت نے بیرون ممالک میںمقیم پاکستانیوں کو اثاثہ کہا ہے۔ اسی لئے ہر ملک جا کر اپنے اہل وطنوں کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی طریقے سے رقوم کی پاکستان منتقلی کے بارے میں ایک مہم چلا رہے ہیں، ہر فرد جو باہر رہتا ہے اس کا پاکستان میں تبدیلی لانے میں کردار ہوگا۔ لیبر کیمپ میں نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھااس دوران قانونی طریقے سے رقم پاکستان بھجوانے کے متعلق آگاہی دی گئی۔ معاون خصوصی نے آخر میں نیشنل بینک کی جانب سے مزدوروں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔








