اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ فریقین نے پاک۔برطانیہ تعلقات میں …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ فریقین نے پاک۔برطانیہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک۔برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے۔








