ملتان ۔28جنوری(اے پی پی)پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی نے سوموار کے روزملتان میں پاکستان بیت المال کے ریجنل آفس کاافتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ماضی کے برعکس پاکستان بیت المال کافنڈ تمام مستحق افرادمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرتقسیم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لئے پاکستان بیت المال کاریجنل آفس شملہ پہاڑی لاہورمیں کام کررہاتھا اور وہ دفتر اس خطے سے میلوں …
ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کا ریجنل آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
ملتان ۔28جنوری(اے پی پی)پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی نے سوموار کے روزملتان میں پاکستان بیت المال کے ریجنل آفس کاافتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ماضی کے برعکس پاکستان بیت المال کافنڈ تمام مستحق افرادمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرتقسیم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لئے پاکستان بیت المال کاریجنل آفس شملہ پہاڑی لاہورمیں کام کررہاتھا اور وہ دفتر اس خطے سے میلوں دورتھا۔تقریب میں تمام اہم سیاسی جماعتوں ،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنمائوں کی بڑی تعداد موجودتھی ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دس سال کے آڈٹ کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماضی میں صرف حکمران جماعتوں کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ہی یہ فنڈز اپنے حلقوں کے لوگوں پرخرچ کئے ۔ انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یہ طریقہ کاریکسرتبدیل کردوں گا۔اب ضرورت مند افرادکی سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرمددکی جائے گی ۔عون عباس بپی نے مزیدکہاکہ پاکستان بیت المال گزشتہ 26سال سے لوگوں کی خدمت کررہاہے ۔اس کے 40سویٹ ہومزمیں چارہزارسے زیادہ یتیم بچے پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ 160لیبرسکول 18ہزارمستحق طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں ۔اسی طرح اس ادارے کے زیراہتمام 150وومن امپاورمنٹ سنٹربھی کام کررہے ہیں جن کے ذریعے خواتین کی مددکی جارہی ہے ۔انہوںنے انکشاف کیاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران مستحق مریضوں کوعلاج معالجے اورضرورت مندافرادکو ایک ارب روپے کی گرانٹیں دی گئیں ۔انہوںنے بتایاکہ معذورخواتین کو پاکستان بیت المال میں ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بیت المال کے ریجنل آفس کو مالی امداد کے لئے 140درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 100درخواستیں کینسر کے مریضوں کی تھیں ۔گزشتہ15روز کے دوران ان درخواستوں پرعلاج معالجے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میرے قائد کاویژن سادہ واورواضح ہے ،وہ یہ چاہتے ہیں کہ غریبوں کے بارے میں سوچاجائے اوران کاخیال رکھاجائے ۔انہوںنے کہاکہ قوم سے اپنے پہلے خطاب میں ہی وزیراعظم عمران خان نے یہ واضح کردیاتھاکہ ان کی حکومت غریبوں کی کس طرح مددکرے گی ۔تقریب میں پی ٹی آئی کے سینئررہنما جہانگیرترین ،وفاقی وزیر زرتاج گل اورپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سیدفخرامام نے بھی خطاب کیا۔








