وفاقی حکومت نے پولیس سروس گروپ گریڈ 20کے 11افسران کو گریڈ21 میں ترقی دیدی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پولیس سروس گروپ گریڈ 20کے 11افسران کو گریڈ21میں ترقی دیدی ہے،صوبوں اور اداروں میں تعینات ان افسران کی موجودہ تقرری برقرار رکھی گئی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے سندھ میں تعینات گریڈ 20کے غلام سرور جمالی بلوچ کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے وہ حکومت سندھ میں موجودہ تقرری …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پولیس سروس گروپ گریڈ 20کے 11افسران کو گریڈ21میں ترقی دیدی ہے،صوبوں اور اداروں میں تعینات ان افسران کی موجودہ تقرری برقرار رکھی گئی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے سندھ میں تعینات گریڈ 20کے غلام سرور جمالی بلوچ کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے وہ حکومت سندھ میں موجودہ تقرری پر کام جاری رکھیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20کے کامران فضل کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے ترقی کے بعد بھی وہ سندھ حکومت میں ہی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کے آفیسر انعام غنی کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے وہ پنجاب حکومت میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کے آفیسر جمال احمد کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے وہ اپنی موجودہ پوسٹ پر ہی کام جاری رکھیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کے آفیسر کیپٹن(ر) عثمان زکریا کو گریڈ 21میں ترقی دیدی ہے وہ فرنٹیئر کانسٹبیلری میں میں کام جاری رکھیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کے آفیسر محمد مکرم کو گریڈ 21میں ترقی دیدی ہے وہ ایف آئی اے میں ہی کام جاری رکھیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کے آفیسر محمد اکرم نعیم بخاری کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے وہ حکومت سندھ میں ہی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کے آفیسر محمد فاروق مہر کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے وہ آئی بی میں ہی موجودہ پوسٹ پر کام جاری رکھیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کے آفیسر آصف سیف اللہ پراچہ کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے وہ بھی آئی بی میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کی آفیسر حلینہ اقبال سعید کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے وہ نیشنل پولیس فائونڈیشن میں اپنی موجود ہ خدمات جاری رکھیں گی ۔پولیس سروس آف پاکستان گریڈ20کے آفیسر امجد خان کو گریڈ 21میں ترقی دی گئی ہے وہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں اپنی پوسٹ پر کام جاری رکھیں گے ۔