لاہور۔28 جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں تحمل، برداشت اور بھائی چارے کے جذبات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے اورعلمائے کرام نے ہمیشہ رواداری اور یکجہتی کو فروغ دیا ہے۔ انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں علمائے کرام …
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مولانا طاہر محمود اشرفی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔28 جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں تحمل، برداشت اور بھائی چارے کے جذبات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے اورعلمائے کرام نے ہمیشہ رواداری اور یکجہتی کو فروغ دیا ہے۔ انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام کے سنہری اصولوں ، برداشت ، امن ، رواداری ، بردباری او ربھائی چارے کو آگے لے کر چلنا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ کا دھارابدل کر پاکستان کو حقیقی معنوں میںا سلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ علمائے کرام کی مشاورت سے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے۔ علمائے کرام سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ امن کمیٹیوں میں بھی مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو شامل کیا جائے گا۔ قوم کو بہت سی توقعات ہیں جس پر پورا اترنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نبی پاک ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیر ا ہو کر ملک کوانتہا پسندی اور فرقہ واریت سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔علمائے کرام کو منبرومحراب سے معاشی و سماجی انصاف کی تعلیمات کو عام کرنا چاہیئے۔ انہوںنے کہا کہ ساہیوال میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گااور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ طاہر اشرفی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علمائے کرام امن، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ سانحہ ساہیوال پر آپ کی حکومت نے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے۔ اس المناک واقعہ پر آپ کی حکومت نے متاثرہ خاندان کی بروقت دلجوئی کی۔








