اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سیاحت عاطف خان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئی ویزا پالیسی پر غیر ملکی سفارت خانوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور پاکستان میں موجود غیرملکی سفارت خانوں کو سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کی طرف راغب کرینگے ۔ انہوں نے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سینئرصوبائی وزیر عاطف خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سیاحت عاطف خان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئی ویزا پالیسی پر غیر ملکی سفارت خانوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور پاکستان میں موجود غیرملکی سفارت خانوں کو سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کی طرف راغب کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کو ترجیح دے رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کوملک کے سیاحتی مقامات کی جانب راغب کیا جائے۔ سینئر وزیر سیاحت عاطف خان نے کہاکہ سیاحت کے شعبے میں ترقی اور اس کے فروغ کیلئے نئی ویزا پالیسی سے سیاحوں کو پاکستان آمد میں آسانی ہوگی ، صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی سہولیات اور تفریح کیلئے 5 نئے اسکینگ ریزورٹ بنائے جائینگے جبکہ 20 نئے سیاحتی مقامات بھی آباد کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں موجود سیاحتی مقامات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے سمیت وہاں مقامی سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ مقامی آبادی کی زندگی بہتر ہونے کیساتھ ساتھ معیشت بھی مستحکم ہوسکے ، مالم جبہ کے مقام پر اسکینگ ریزورٹ موجود ہے تاہم 5 نئے اسکینگ ریزورٹ بھی تعمیر کرینگے تاکہ اسکینگ کھیل کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ مل سکے۔








