لاہور۔28 جنوری(اے پی پی ) ایکسپو سینٹر لاہور میں سوموار کے روز پانچویں پاکستان میگا لیدر شو کا آغاز ہوگیا،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے ایکسپو سنٹر لاہور میں پانچویں پی ایم ایل ایس کا افتتاح کیا۔ یہ ایونٹ پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرایا جا رہا ہے جس میں 300 سے زائد …
پانچویں پاکستان میگا لیدر شو کا آغاز، عبدالرزاق دائود نے افتتا ح کیا

مزید خبریں
لاہور۔28 جنوری(اے پی پی ) ایکسپو سینٹر لاہور میں سوموار کے روز پانچویں پاکستان میگا لیدر شو کا آغاز ہوگیا،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے ایکسپو سنٹر لاہور میں پانچویں پی ایم ایل ایس کا افتتاح کیا۔ یہ ایونٹ پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرایا جا رہا ہے جس میں 300 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں اورمیگا لیدر انڈسٹری کاروبار برادری متعلقہ اداروں سے 15ہزار سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں۔ایونٹ میں پاکستان کی لیڈر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی معیاری مصنوعات کے لئے خصوصی نمائش بھی شامل تھی۔میگا شو کے تینوں روز بزنس ٹو بزنس اجلاس بھی شامل ہیں ،ایونٹ میں بین الاقوامی اور مقامی جوتا ساز ڈیزائنرز جوتوں اور چمڑے کی مصنوعات کے خریدار اور صارفین بھی شرکت کر رہے ہیں۔پی ایم ایل ایس لیدر مصنوعات بشمول جوتا سازی ملبوسات دستانے لیبر سے متعلقہ اشیا ء ، لیدر پروسیسنگ مشینری اور کیمیکل کے فروغ کیلئے ایک سالانہ نمائش ہے۔








